چین نے پاکستان اور افغانستان سے ایسا کام کروانے کا اعلان کر دیا کہ جان کر امریکا اور بھارت دونوں کے ہوش اُڑ جائیں گے

چین نے پاکستان اور افغانستان سے ایسا کام کروانے کا اعلان کر دیا کہ جان کر ...
چین نے پاکستان اور افغانستان سے ایسا کام کروانے کا اعلان کر دیا کہ جان کر امریکا اور بھارت دونوں کے ہوش اُڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کہنے کو تو برادر اسلامی ممالک ہیں لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ دونوں کے تعلقات میں ہمسائیگی اور برادری سے زیادہ دشمنی کا رنگ نظر آتا ہے۔ دونوں ہمسایہ ممالک کی اس تلخی اور کشیدگی کے پیچھے بھارت اور امریکا کا بڑا ہاتھ ہے، جو کبھی نہیں چاہیں گے کہ خطے میں امن و استحکام کی فضاءپیدا ہو۔ دوسری جانب چین نے ان کی سازشوں کو ناکام بنانے اور خطے کا امن یقینی بنانے کے لئے ایک بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اہم بیان میں ترجمان ہواشون ینگ کا کہنا تھا کہ افغانستان، چین اور پاکستان کے وزراءخارجہ چین میں سہ فریقی مذاکرات کا آغاز کریں گے، اور یہ باہمی بات چیت پاکستان اور افغانستان کے درمیان اتفاقِ رائے پیدا کرے گی جبکہ اس سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات بھی بہتر ہوں گے ۔
اخبار ’پاکستان ٹوڈے‘ نے غیر ملکی میڈیا ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ سہ فریقی بات چیت کی پہلی نشست 26 دسمبر کے روز بیجنگ میں منعقد ہو گی ۔ چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس نشست میں پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف ، چینی وزیر خارجہ وانگ زی اور قائم مقام افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی شرکت کریں گے ۔
چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان اور افغانستان دونوں کا مشترکہ دوست ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان و پاکستان کے دوران تینوں ممالک نے سہ فریقی وزراءخارجہ ڈائیلاگ میکنزم پر اتفاق کیا تھا ، جو کہ تینوں ممالک کے درمیان بات چیت اور تعاون کو فروغ دینے کا سبب بنے گا ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں تین اہم ترین موضوعات، باہمی سیاسی اعتماد و مفاہمت ، ترقیاتی تعاون و روابط ، اور سیکیورٹی تعاون و انسداد دہشتگردی، پر بات ہو گی۔