امجد صابری کی سالگرہ پر بیٹی حورین کا جذباتی پیغام
کراچی (ویب ڈیسک) 4 برس قبل جہانِ فانی سے کوچ کرجانے والے معروف قوال امجد صابری کی 50 ویں سالگرہ پر بیٹی حورین نے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔حورین نے انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
تصویر کے کیپشن میں حورین نے لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے ابا جان، ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔‘
View this post on Instagram
یاد رہے کہ امجد صابری نے 23 دسمبر 1970 کو کراچی میں معروف قوال صابری گھرانے میں آنکھ کھولی، ان کے والد غلام فرید صابری بھی قوالی کی دنیا کا مشہور نام تھے۔
امجد صابری نے 1988 میں فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی بہترین آواز اور انفرادیت کی وجہ سے سب کے دلوں میں گھر کرلیا۔ امجد صابری نے ناصرف پاکستان میں قوالیوں کو جلا بخشی بلکہ لندن، امریکا اور بھارت تک میں اپنی آواز کا جادو بکھیرا۔
امجد صابری 4 برس قبل 22 جون کو رمضان المبارک کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل کی ٹرانسمیشن میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔
View this post on Instagram