اندراج مقدمہ کی درخواست‘ ایس پی کمپلینٹ سیل سے 28فروری کو جواب طلب

اندراج مقدمہ کی درخواست‘ ایس پی کمپلینٹ سیل سے 28فروری کو جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کو رٹ رپورٹر) مقدمہ کی پیروی کرنے والے شہری کی درندوں نے مبینہ طور پر ٹانگ توڑ دی۔ ورثاء زخمی محمد ساجد کو داد رسی نہ ہونے پر چارپائی پر ڈال کر ضلع کچہری لے آئے متاثرہ نے عدالت میں اندراج مقدمہ (بقیہ نمبر31صفحہ7پر)

کی درخواست دائر کردی جس پر عدالت نے ایس پی کمپلینٹ سیل سے 28 فروری کو جواب طلب کرلیا ہے۔ تفصیل کے مطابق مقدمہ کی پیروی کرنے پر ٹانگ توڑنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر، متاثرہ محمد ساجد نے عدالت سے رجوع کرلیا۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ ملزمان نازک اور خرم خان نے گاڑی چڑھا دی، گاڑی کی ٹکر سے ٹانگ ٹوٹ گئی اور شدید چوٹیں بھی آئیں،پولیس تھانہ ممتاز آباد نے واقعہ کا مقدمہ بھی درج نہیں کیا،جو کہ سخت زیادتی ہے۔ سیشن عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس پی کمپلینٹ سیل سے 28 فروری کو جواب طلب کرلیا ہے۔
طلب