ثناء جاوید اور شعیب ملک کی قذافی سٹیڈیم سے نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 

ثناء جاوید اور شعیب ملک کی قذافی سٹیڈیم سے نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم ...
ثناء جاوید اور شعیب ملک کی قذافی سٹیڈیم سے نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید نے شوہر شعیب ملک کے ساتھ کرکٹ سٹیڈیم میں بنائی گئی نئی اور انتہائی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ لی گئی تصویر پوسٹ کی، یہ نوبیاہتا جوڑے کی پہلی پی ایس ایل 9 کی تصویر ہے جوکہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں لی گئی تھی۔

تصویر میں کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد جیتا گیا ’مومینٹ آف دی میچ‘ کا ایوارڈ بھی تھاما ہوا ہے جبکہ ثنا جاوید بھی کافی خوش نظر آرہی ہیں۔اس پوسٹ کے کیپشن میں ثنا جاوید نے شعیب ملک کو ٹیگ کیا اور ساتھ ہی دل والے ایموجی اور نظرِ بد سے بچانے والے ایموجی کا استعمال کیا۔

ثنا جاوید نے اپنی نسٹاگرام اسٹوری میں بھی شعیب ملک کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے شوہر کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔یہ دونوں کی دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔