بلیک میلنگ معاملہ، ڈاکٹر عصمت جمیل کی خودکشی کیس کا مرکزی ملزم شمن سولنگی گرفتار

بلیک میلنگ معاملہ، ڈاکٹر عصمت جمیل کی خودکشی کیس کا مرکزی ملزم شمن سولنگی ...
بلیک میلنگ معاملہ، ڈاکٹر عصمت جمیل کی خودکشی کیس کا مرکزی ملزم شمن سولنگی گرفتار

  

دادو (ویب ڈیسک) دادو میں ڈاکٹر عصمت جمیل کی خودکشی کیس کے مرکزی ملزم شمن سولنگی کو گرفتار کرلیا گیا، جیو نیوز کے مطابق ملزم کی گرفتاری خیبر پختونخوا سے ہوئی۔ ڈاکٹر عصمت نے 8 جنوری کو شمن سولنگی کی مبینہ بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کی تھی۔

شمن سولنگی خودکشی کےبعد سے فرار تھا، میڈیکل طالبہ کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ شمن سولنگی جعلی نکاح نامہ سے عصمت کو بلیک میل کررہا تھا  جبکہ متعلقہ نکاح خوان بھی نکاح پڑھانے کی تردید کرچکے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -دادو -