دادو پولیس کے مبینہ مقابلے میں ڈکیت کی ہلاکت کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا
دادو (ویب ڈیسک) ضلع دادو میں جوہی پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں ڈکیت ملزم کی ہلاکت کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا۔
جیو نیوز کے مطابق مبینہ مقابلے سے قبل پولیس کی ملزم کو گرفتار کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس ملزم کو نہر سے گرفتار کر کے لے جا رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار نوجوان نیاز لاکھیر کو ایک نہر کے کنارے سے گرفتار کر کے نہر کی دوسری طرف لے جا رہا ہے۔
نوجوان نیاز لاکھیر ویڈیو میں کہہ رہا ہے کہ پولیس اسے عید خرچ نہ دینے پر بلاجواز گرفتار کررہی ہے۔یاد رہے کہ 15 جون کو جوہی پولیس نے مبینہ مقابلے میں نوجوان نیاز لاکھیر کو مارنے اور اسکے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم نیاز لاکھیر پر 6 سنگین جرائم کے مقدمات درج تھے۔