قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں
سورس: فوٹو: ایکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

’’جیو نیوز ‘‘ نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ   قطر ی دارالحکومت دوحہ میں دھماکے کی آواز یں سنی گئی ہیں۔ ا سرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ا یران کی جانب سے  قطر میں امریکی اڈے پر 6بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں ۔ 

امریکی نیوز ویب سائیٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔عراق میں امریکہ کی عین السد ائیر بیس پر فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے جبکہ وہاں موجود اہلکاروں کو بھی بنکرز میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ  قطر میں العدید ایئر بیس اور عراق میں مختلف امریکی تنصیبات خطے میں امریکہ کی فوجی موجودگی کے مرکزی مراکز ہیں۔ حملوں کے بعد ممکنہ نقصانات یا جانی نقصان کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔