حوالات میں 3 افراد کا قتل،ذمہ دارپولیس افسران اپنی نوکری سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے 

حوالات میں 3 افراد کا قتل،ذمہ دارپولیس افسران اپنی نوکری سے ہی ہاتھ دھو ...
حوالات میں 3 افراد کا قتل،ذمہ دارپولیس افسران اپنی نوکری سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  فیصل آباد (آئی این پی)آر پی او فیصل آباد نے حوالات میں 3 افراد کے قتل میں قصوروار 6 پولیس افسران اور اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں 3افراد کے قتل اور 1فرد کے زخمی ہونے کے معاملہ پرمحکمانہ انکوائری میں قصور وار قرار پانے والے چھ پولیس افسران واہلکار کو نوکری سے برخاست کردیا۔ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر نے ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔

 اردل روم میں تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں 3افرادکے قتل اور 1زخمی ہونے کے معاملہ پر آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے انکوائری میں قصوروارثابت ہونے پرمحکمانہ کاروائی کرتے ہوئے 6افسران و اہلکاروں سابقہ ایس ایچ او سٹی تاندلیانوالہ انسپکٹر بشارت علی، انسپکٹر عمران سرورسابقہ انچارج انوسٹی گیشن سٹی تاندلیانوالہ،سابقہ ایس ایچ او سٹی تاندلیانوالہ سب انسپکٹر پرویز خالد، سابقہ ایس ایچ او صدر تاندلیانوالہ سب انسپکٹر مبشر حسین، سابقہ محررہیڈ کنسٹیبل تھانہ سٹی تاندلیانوالہ نعیم حسن اورسابقہ محررہیڈ کنسٹیبل تھانہ صدر تاندلیانوالہ نعمان علی کو برخاست کردیا۔

اس موقع پر آرپی او فیصل آباد نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ کرپٹ،بد اخلاق اور غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے۔ محکمہ میں سزا اور جزا کا عمل ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔اچھی پروفارمنس کا مظاہرہ کر نے والے پولیس افسران انعامات کے حقدار ہو نگے جبکہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے پولیس افسران و اہلکاران کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔