وزیر آباد:ناجائز مراسم کا الزام،بااثر افراد کاامام مسجد پر وحشیانہ تشدد

وزیر آباد:ناجائز مراسم کا الزام،بااثر افراد کاامام مسجد پر وحشیانہ تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وزیرآباد، جامکے چٹھہ(نا مہ نگار، نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان)  ناجائز مراسم کا الزام لگا کر بااثر افراد نے امام مسجد کو اغواء کر لیا،گھر لیجا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، داڑھی مونچھوں کے بال مونڈ دیئے، دوران تشدد پولیس ٹیم نے ریڈ کرکے جان بچائی، ملزم فرار ہونے کے بعد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق احمد نگر چٹھہ کے رہائشی محمد فیاض ولد محمد مالک وڑائچ کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق اس نے عثمانیہ چوک گکھڑ کیساتھ مدرسہ بنا رکھا ہے اوروہاں امامت بھی کراتاہے۔ محمد انور ملک نامی شخص کی دو بیٹیاں اسکی بیوی کے پاس قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرتی ہیں۔متذکرہ شخص نے اپنی ایک بیٹی کیساتھ ناجائز مراسم کا مجھ پر الزام لگا رکھا تھا جس کی صفائی میں نور مدرسہ میں بابا غلام رسول اور دیگر افراد کو بلایا جہاں محمد انور، اس کا بیٹا عرفان انور،عامر ریاض، مدثر وغیرہ نے زبردستی گھسیٹتے ہوئے رکشہ میں ڈالکر ملک انور کے گھر لے گئے جہاں ڈنڈوں اور مکوں سے ملزمان نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے چھاپہ مار کر موقع سے امام مسجد کو ملزمان کے چنگل سے بچایا۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر سی پی او گوجرانوالہ سرفراز احمد فلکی کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ احمد نگر پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی ایس پی عرفان الحق نے کہا ہے کہ میرٹ اور انصاف کو ہرصورت ملحوظ خاطر رکھا جائے گااور ملزمان کو ان کے کئے کی سزا بھگتنا پڑے گی۔
امام مسجد پر تشدد