سڈنی میں4سالہ بچے کی سالگرہ فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب بن گئی

سڈنی میں4سالہ بچے کی سالگرہ فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب بن گئی
سڈنی میں4سالہ بچے کی سالگرہ فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب بن گئی
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوزڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں4سالہ  بچے کی سالگرہ فلسطینیوں کیساتھ  اظہار یکجہتی کی تقریب بن گئی ۔

تفصیلات کے مطابق   بچے کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ انوکھے انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ میڈیا کی ایک رپورٹ میں آسٹریلوی یہودی ایسوسی ایشن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سڈنی کی ایک بیکری نے عمر نامی بچے کی چوتھی سالگرہ کیلئے حماس تھیم والا کیک تیار کیا اور اس کیک کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔ اس کیک پر فلسطینی پرچم، کوفیہ اور حماس عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی تصاویربنائی گئیں۔ سالگرہ کیلئے کیک کے علاوہ فلسطینی پرچم والے کپ کیک بھی تیار کیے گئے۔