وزیراعظم عمران خان لاہور اپنی رہائشگاہ زمان پارک پہنچے تو لوگوں نے وہاں احتجاج شروع کر دیا لیکن کیوں ؟ حیران کن خبر آگئی

وزیراعظم عمران خان لاہور اپنی رہائشگاہ زمان پارک پہنچے تو لوگوں نے وہاں ...
وزیراعظم عمران خان لاہور اپنی رہائشگاہ زمان پارک پہنچے تو لوگوں نے وہاں احتجاج شروع کر دیا لیکن کیوں ؟ حیران کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے،وزیراعظم کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہرنجی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے متاثرین نے شدید احتجاج کیا ،متاثرین نے رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے رہائشگاہ کے اندر جانے کی کوشش کی تو پولیس سے ہاتھا پائی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور میں واقع اپنی رہائشگاہ زمان پارک پہنچ گئے ہیں جہاں نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیزکے متاثرین کی بڑی تعداد پہلے سے جمع ہے،وزیراعظم کے زمان پارک پہنچنے پر متاثرین نے رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے اندر جانے کی کوشش کی ،پولیس کے روکنے پر ہاتھا پائی ہو گئی جس پر کینال روڈپربدترین ٹریفک جام ہونے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ ہاو¿سنگ سوسائٹی انتظامیہ نے پلاٹ کیلئے رقم لی لیکن قبضہ نہیں دیا گیا،متاثرین نے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں سے رقم واپس دلائی جائے۔