تعلیمی بورڈ ڈیرہ: سکینڈری سکول  سرٹیفکیٹ ضمنی امتحان 7 نومبر سے شروع

 تعلیمی بورڈ ڈیرہ: سکینڈری سکول  سرٹیفکیٹ ضمنی امتحان 7 نومبر سے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ‘ سٹی رپورٹر)ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غاز یخان نے سکینڈری (بقیہ نمبر45صفحہ 7پر)
سکول سر  ٹیفکیٹ پارٹ سیکنڈضمنی اور ہائر سکینڈری سکول سر  ٹیفکیٹ پارٹ 2سپیشل کوویڈ 19امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ کے مطابق ہائر سکینڈری سکول سر ٹیفکیٹ پارٹ سیکنڈ سپیشل کوویڈ 19  امتحان 10اکتوبر سے شروع ہو گا جس کیلئے امیدوار 22سے 30ستمبر تک داخلہ بھجوا سکتے ہیں. رزلٹ کا اعلان 26نو مبر کو کیا جائے گا. کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ کیمطابق آپشن / انڈرٹیکنگ فارم بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں. ریگولر امیدوار اپنے ادارہ کے ذریعے اور پرائیویٹ امیدوار والدین کے ذریعے داخلہ بھجوا سکتے ہیں. اسی طرح سکینڈری سکول سر ٹیفکیٹ ضمنی امتحان 7نومبر سے شروع ہو گا جس کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 21سے 28ستمبر تک، دوگنا فیس کے ساتھ 29ستمبر سے پانچ اکتوبر تک اور تین گنا فیس کے ساتھ 6اکتوبر سے 12اکتوبرتک داخلہ فارم بھجوائے جاسکتے ہیں. سہ گنا فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے والوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر پر سنٹر الاٹ کیا جائے گا.  علاوہ ازیں سیکرٹری بورڈ کے مراسلہ کے مطابق ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے تعلیمی سیشن 2020-22کے تحت گیارہویں جماعت میں داخلے کا شیڈول جاری کر دیا ہے. تعلیمی اداروں کی طرف سے آن لائن داخلہ،بنک فیس اور رجسٹریشن ریٹرن بورڈ میں 25ستمبر سے 9نومبر تک جمع کرائے جا سکتے ہے. لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ فارم 10نومبر سے 24نومبر تک بھجوائے جاسکیں گے تاہم میٹرک نتائج کی تاخیر کی صورت میں داخلہ فارم نتائج کے دس روز کے اندر بھجوائے جاسکتے ہیں. مزید معلومات کیلئے ادارہ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
ضمنی امتحان