حکومت آئینی ترمیمی بل پارلیمنٹ میں کب پیش کرے گی؟ مشیر قانون نے بتا دیا

حکومت آئینی ترمیمی بل پارلیمنٹ میں کب پیش کرے گی؟ مشیر قانون نے بتا دیا
حکومت آئینی ترمیمی بل پارلیمنٹ میں کب پیش کرے گی؟ مشیر قانون نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مسودہ منظوری کے لیے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا۔  

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کسی خاص شخص کی وجہ سےنہیں کررہے نہ ہی یہ ہمارا آئیڈیا تھا، اپوزیشن کی جانب سے اس طرح کے الزامات لگتے ہیں لیکن کسی کو اس کی عمر کی وجہ سے اس سے عمل سے باہر کردیں تو ان کی جانب سے کسی شخص کو نشانہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں سب سے بڑی کامیابی ماحولیاتی تبدیلی کےحوالے سے ہے اور یہ دنیا کی پہلی پارلیمنٹ ہو گی جس نے ماحولیاتی تبدیلی کو آئینی حق دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم 26ویں آئینی ترمیم پر مارچ اپریل سے کام کررہے ہیں، وزیر اعظم خود اس آئینی اصلاحات کمیٹی کی سربراہی کرتے ہیں اور ہمارے اس سلسلے میں کئی اجلاس ہوئے جس میں وزیر قانون، وزیر اطلاعات اور ہمارے اتحادی بھی شریک ہوئے۔

مزید :

سیاست -