افتخار ہمدانی کی ہمشیرہ سیدہ فرحت جبین کے سانحہ ارتحال پر باہی عجمان پیلس میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

دبئی (طاہر منیر طاہر) باہی عجمان پیلس ہوٹل جنرل منیجر شمالی امارات افتخار ہمدانی کی ہمشیرہ سیدہ فرحت جبین کے سانحہ ارتحال پر باہی عجمان پیلس میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں ، مقامی شیوخ اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی-تعزیتی ریفرنس میں شرکت کرنے والوں میں شیخ فیصل بن سلطان بن سالم القاسمی، شیخ سالم بن فیصل القاسمی، چوہدری خالد، حاجی محمد یاسین، حاجی خان زمان، سہیل خاور اور دیگر بہت سے لوگ شامل تھے- تعزیتی ریفرنس میں شامل لوگوں نے افتخار ہمدانی کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا- تعزیت کنندگان نے مرحومہ سیدہ فرحت جبین کے لیے دعائے بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لیے دعائے صبر جمیل کی-