سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں  نئے تزئین و آرائش والے نادرا ہال کا افتتاح

سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں  نئے تزئین و آرائش والے نادرا ہال کا افتتاح
سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں  نئے تزئین و آرائش والے نادرا ہال کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)  متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے لاری ایکسچینج کے چیئرمین  عباس درویش لاری کے ہمراہ ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے میں نئے تزئین و آرائش والے نادرا ہال کا افتتاح کیا۔ اپنے خیرمقدمی کلمات میں، سفیر ترمذی نے اس سہولت کی تزئین و آرائش میں فراخدلی سے تعاون کرنے پر لاری ایکسچینج کی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے کہا کہ قونصلر ہال کے حالیہ افتتاح اور اب اپ گریڈ شدہ نادرا ہال کے ساتھ، زائرین کے لیے سفارت خانے کی بیٹھنے کی گنجائش 200 سے بڑھ کر 500 ہو گئی ہے، جس سے کمیونٹی ممبران کے لیے خدمات کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔" مجھے خوشی ہے کہ ہماری اجتماعی کوششوں سے، پاکستانی شہری اب سفارتخانے میں مزید موثر رسائی اور بہتر سہولیات کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ سفیر ترمذی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو بڑھانا اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے مشن کی طرف سے موثر قونصلر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمیشہ ان کی ترجیح رہی ہے۔  لاری ایکسچینج کے سی ای او  فواد عباس درویش لاری کی جانب سے، کسٹمر سروسز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ  سید ذوالفقار حیدر بلگرامی نے کمیونٹی ویلفیئر پروجیکٹ میں تعاون کرنے کا موقع فراہم کرنے پر سفیر کی تعریف کی۔  انہوں نے مزید کہا کہ لاری ایکسچینج قانونی اور شفاف ذرائع سے ترسیلات زر کی سہولت فراہم کرکے متحدہ عرب امارات میں ہزاروں پاکستانیوں کی خدمت کے لیے پرعزم ہے۔ سفیر نے چانسری کی سربراہ  کرن کاظمی، ان کی ٹیم اور لاری ایکسچینج کی جانب سے موثر رابطہ کاری اور تزئین و آرائش کے منصوبے کو بروقت انجام دینے پر ان کے تعاون کا بھی اعتراف کیا۔  انہوں نے نادرا ہال میں اپنے رضاکارانہ فن پارے پر مسٹر  منظور  کا  شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سفارت خانے کے حکام اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے بہت سے افراد نے شرکت کی۔