بخشالی‘ پرائمری سکولوں کے بچوں کا تعلیم آگاہی مہم کے سلسلے میں واک

بخشالی‘ پرائمری سکولوں کے بچوں کا تعلیم آگاہی مہم کے سلسلے میں واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بخشالی (نمائندہ پاکستان) بخشالی کے جملہ پرائمری سکولوں کے بچوں کا تعلیم آگاہی مہم کے سلسلے میں واک ،اے ایس ڈی ای او فضل خدا ،سکولوں کے اساتذہ اور بچووں کی واک میں شرکت تفصیلات کے مطابق بخشالی کے تمام سرکاری پرائمری سکولوں کے بچوں نے تعلیم آگاہی مہم کے سلسلے میں واک کیا جس میں اے ایس ڈی ای او فضل خدا کے علاوہ اساتذہ اور بچوں نے بھرپور شرکت کی واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ہر بچہ سکول میں ،علم بڑی دولت ہے ،تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور تعلیم یافتہ نئی نسل روشن قوم کا مستقبل وغیرہ نعرے درج تھے واک گورنمنٹ پرئمری سکول نمبر ون بخشالی سے شروع ہو کر بخشالی بازار سے ہوتا ہوا بخشالی چوک میں اختتام پذیر ہوا واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے ایس ڈی ای او فضل خدا نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہر بچے کو سکول جانے کا قابل بنادیں انہوں نے کہا کہ بچوں کو سکول میں داخل کروانا والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں حکومت نے بھی سخت قانون سازی کی ہے تا کہ ہر بچہ سکول میں داخل ہو سکے یہی وہ ہتھیار ہے جس کیت ذریعے ہم بے روزگاری بد امنی اور چائلڈ لیبر کو شکست دے سکتے ہیں