مصطفیٰ کمال نے سود کے جلد از جلد خاتمے کا مطالبہ کردیا

مصطفیٰ کمال نے سود کے جلد از جلد خاتمے کا مطالبہ کردیا
مصطفیٰ کمال نے سود کے جلد از جلد خاتمے کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے ملکی معیشت سے جلد از جلد سود کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 73 ء کے آئین میں واضح طور پر لکھا کہ جتنی جلد ہوسکے سود سے چھٹکارا حاصل کیا جائے،وزیر خزانہ کہہ رہے ہیں یہ معاشی نظام بہت ترقی کرنے والا ہے،اللہ کہتا ہے سود میرے ساتھ کھلی جنگ ہے،میں اللّٰہ کی بات مانوں یا وزیر خزانہ کی ؟

انہوں نے کہا کہ آج 51 سال گزر گئے ہیں، ہم ملک سے سود کا خاتمہ نہیں کرسکے اور نہ ہی آئین پر عمل کرسکے۔

 
 

مزید :

قومی -