صائمہ،جاوید شیخ اور ارسہ غزل کی ڈرامہ سیریل ’’یہ میرا دیوانہ پن ہے‘‘ مقبول

صائمہ،جاوید شیخ اور ارسہ غزل کی ڈرامہ سیریل ’’یہ میرا دیوانہ پن ہے‘‘ مقبول
صائمہ،جاوید شیخ اور ارسہ غزل کی ڈرامہ سیریل ’’یہ میرا دیوانہ پن ہے‘‘ مقبول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)نجی چینل سے پیش کی جانے والی صائمہ،جاوید شیخ اور ارسہ غزل کی ڈرامہ سیریل ’’یہ میرا دیوانہ پن ہے‘‘ ناظرین میں مقبول ہوگئی ہے۔اس میگا پراجیکٹ میں ان تینوں نے اتنی جاندار اداکاری کی ہے کہ ناظرین داد دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔صائمہ،جاوید شیخ اور ارسہ غزل کی ورسٹائل اداکاری کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ ڈرامہ سیریل ’’یہ میرا دیوانہ پن ہے‘‘ ہفتے میں دوبار ٹیلی کاسٹ ہوتی ہے ۔صائمہ فلم کے بعد ٹی وی پر بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ان دنوں ایک اور نجی چینل سے پیش کی جانے والی ان کی ڈرامہ سیریل’’رنگ لاگا ‘‘نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔’’رنگ لاگا‘‘میں ان کے مقابل فیصل قریشی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں۔

مزید :

کلچر -