ٹیکسز  کے باعث گاڑیوں کے پارٹس بنانے والی کمپنی کا پلانٹ بند

ٹیکسز  کے باعث گاڑیوں کے پارٹس بنانے والی کمپنی کا پلانٹ بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف بی آرکی طرف سےٹیکسز پرآٹو سیکٹر بھی دباؤ میں آگیا، لاہور میں ٹرک اور بس کے پارٹس بنانے والی معروف کمپنی نے پیداواری پلانٹ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری صنعت پر 27 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا جو ناجائز ہے فیصلہ کیا ہے کہ پلانٹ 26 اگست سےغیر معینہ مدت تک بند رہے گا۔

تمام معاملے پروفاقی وزیرصنعت و پیداوارکا موقف سامنے آگیا کہا کہ یہ معاملہ میرے علم میں ہے اور ہم اس کا جائزہ لے رہےہیں، یہ معاملہ میرے علم میں ہےاس کا جائزہ لے رہےہیں، جلد انتظامیہ کےساتھ بیٹھ کر معاملہ حل کریں گے۔

مزید :

بزنس -