”آئیکون ٹاور زمین کی خریداری میں کوئی غیر قانونیت شامل نہیں کیونکہ ۔۔۔“ملک ریاض بھی میدان میں آگئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض نے کہا ہے کہ آئیکون ٹاور کی زمین کی خریداری کے معاملے میں کوئی غیر قانونیت شامل نہیں ہے ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ مجھے اور زین کو زمین کی خرید و فروخت کے معاملے میں بلایا گیاہے ،ہم نے آئیکون ٹاور کی زمین کراس چیک کے ذریعے خریدی لہذا اس میں کوئی غیر قانونیت شامل نہیں ہے ۔واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس نے جعلی بینک اکاونٹس کی سماعت کے دوران ا ومنی گروپ، بحریہ ٹاون اور آصف زرداری گروپ کی ملکیتی جائیداد کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آصف علی ز رداری ،ملک ریاض اور زین ملک کو نوٹس جاری کردئیے۔