سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے سالانہ انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول جاری
سوات (بیورو رپورٹ)الیکشن کمیٹی نے سوات پریس کلب، سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے اراکین کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025 کے لئے انتخابی شیڈول جاری کردیا.اس حوالے سے الیکشن کمیٹی کے اراکین کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے ممبران حضرت بلال،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرفہیم نعیم اورسلیمان یوسفزئی نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کے لئے 27 دسمبر سے 28دسمبر2024کو دوپہر 12بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے اور اسی روز یعنی 28دسمبرکو دوپہر12بجیسے شام 4بجے تک کاغذات کی جانچ پڑتال، اعتراضات اور کاغذات کی واپسی ہوگی جبکہ اسی دن حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔انتخابات کے لئے پولنگ 29دسمبر2024کو صبح 9 بجے سے شام 3 بجے تک جاری رہے گی۔ کاغذات نامزدگی الیکشن کمیٹی سے حاصل کئے جاسکتے ہیں اور مقررہ وقت کے مطابق الیکشن کمیٹی کے اراکین کے ساتھ جمع کرائے جائیں گے۔