وزیر مال قلندر خان لودھی کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

وزیر مال قلندر خان لودھی کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیرمال حاجی قلندرخان لودھی کی زیرصدارت منگل کے روز محکمہ مال کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں  محکمہ کے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور عوام کی طرف سے درج کی گئی مختلف شکایات زیرغورلائی گئیں اس موقع پر صوبائی وزیر نے محکمہ مال کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبہ میں لوگوں کو محکمہ سے متعلق درپیش مسائل کوفوری طورپر حل کرکے ان کے پیچیدگیوں کو دور کیاجائے انہوں نے کہا کہ محکمہ مال میں عوام دوست اصلاحات لائے جارہے ہیں جس سے لوگوں کو بہت سہولیات میسر آئیگی انہوں نے کہاکہ عوام کو  زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے وزیراعلی محمود خان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ مال کے افسران کواحکامات جاری کی کہ کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کے عمل کو تیز کرکے جلدازجلد تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ لوگوں کے جائیداد کے تنازعات کو جلد نمٹایا جاسکے.