لاہور قلندرز کی مسلسل 3 ناکامیوں کے بعد ثمن رانا شاندار بیان

لاہور قلندرز کی مسلسل 3 ناکامیوں کے بعد ثمن رانا شاندار بیان
لاہور قلندرز کی مسلسل 3 ناکامیوں کے بعد ثمن رانا شاندار بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ  9 میں لاہور قلندرز کی مسلسل 3 ناکامیوں پر ٹیم کے سی او او ثمن رانا کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھی انسان ہیں کوئی روبوٹ یا مشین نہیں ہیں کہ ہر مرتبہ ہر جگہ پرفارم کریں۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے  ثمن رانا کا کہنا تھا کہ توقع تو یہ ہوتی ہے آغاز جیت سے ہو گا لیکن شکست سے ٹیم مضبوط بن کر سامنے آتی ہے، مایوسی نہیں ہے کرکٹ ایک کھیل ہے اور ہم اس کو اسی طرح لیتے ہیں، مایوسی تب ہو جب آپ کی ٹیم کوشش نہ کر رہی ہو، تمام کھلاڑی اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان سے توقعات زیادہ ہیں، توقعات زیادہ ہونے کا کھلاڑیوں کو بھی اندازہ ہے انہیں سپورٹ کرنے ضرورت ہے۔ثمن رانا کا کہنا تھا کہ ان کھلاڑیوں نے پاکستان اور لاہورقلندرز کیلئے اس لیے خدمات انجام دیں کیونکہ ان میں صلاحیت ہے، یہ تینوں پاکستان کے نمبر ون، نمبر ٹو اور اور نمبر تھری بولر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ راشد خان جیسے کھلاڑی کے ساتھ ٹیم مضبوط ہوجاتی ہے، لیکن میں راشد خان کی عدم دستیابی کو اس طرح لیتا ہوں کہ یہ سلمان فیاض جیسے کھلاڑیوں کیلئے اچھا موقع ہے۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -