شقی القلب شوہر نےاپنی تیسری بیوی اورکمسن بچی کو انتہائی بےدردی کےساتھ قتل کردیا ، ملزم پہلی اور دوسری بیوی کے ساتھ کیا سلوک کرچکا ہے؟لرزہ خیز واردات نے سب کو لرزا دیا

شقی القلب شوہر نےاپنی تیسری بیوی اورکمسن بچی کو انتہائی بےدردی کےساتھ قتل ...
شقی القلب شوہر نےاپنی تیسری بیوی اورکمسن بچی کو انتہائی بےدردی کےساتھ قتل کردیا ، ملزم پہلی اور دوسری بیوی کے ساتھ کیا سلوک کرچکا ہے؟لرزہ خیز واردات نے سب کو لرزا دیا

  

چنیوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا،پولیس نے واردات کے چند گھنٹے بعد ہی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شقی القلب ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیل کے مطابق اتوار کو  چنیوٹ تھانہ سٹی کے علاقے محلہ ٹبہ کمانگراں میں گھریلو تنازع پر اعجاز سیال نامی سفاک شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی اور سات ماہ کی بچی ہانیہ کو قتل کردیا، پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقے میں  اعجاز سیال ولد امیر نے اپنی 25سالہ بیوی  اور اپنی سات ماہ کی پھول جیسی بیٹی  ہانیہ کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا تھا ،سٹی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹوں میں ملزم اعجاز کو گرفتار کر لیاہے.

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اعجاز سیال کی یہ تیسری شادی تھی اس کی پہلی بیوی فوت ہوچکی، دوسری بیوی کو ملزم نے طلاق دی جبکہ تیسری بیوی  اور بیٹی ہانیہ کو قتل کیا۔علاقہ مکینوں کےمطابق ملزم نےپہلی بیوی کو کرنٹ لگا کر قتل کیاتھا،دوسری بیوی کو زندہ جلانے کی کوشش کی اور اس پر تشدد کرتا تھاجس پر اس نے طلاق لے لی تھی،ملزم نے تیسری شادی چترال کے علاقے میں کی تھی جس کو بچی سمیت تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

پولیس نے ملزم اعجاز کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیاہےجبکہ ملزم کےخلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -چنیوٹ -