بشری انصاری اور ثروت عتیق کی پرستار ہوں، روبی انعم

بشری انصاری اور ثروت عتیق کی پرستار ہوں، روبی انعم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) نامور اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ مزاحیہ اداکاری میں بشریٰ انصاری اور ثروت عتیق کی پرستار ہوں، دونوں برجستہ جملے بازی میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی لکھاری کا قلم بہت طاقت رکھتا ہے اگر اس کا مثبت استعمال کیا جائے تو اس سے معاشرے میں بڑی تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔ روبی انعم نے کہا کہ سٹیج ڈرامے کے حوالے سے سوچ بچار کرنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے سینئر دوستوں کو مل بیٹھنا چاہیے تاکہ اسے اس کی اصل شکل دی جا سکے۔حکومت کو بھی چاہیے کہ سٹیج ڈرامے کے ذریعے اصلاح کا کام لے اور اس کیلئے جوائنٹ ونچر کیا جائے۔
جس سے نہ صرف ہمارے معاشرے کے مسائل سامنے آ ئیں گے بلکہ ڈرامے کے کرداروں کے ذریعے ان کا حل بھی پیش کیا جاسکے گا۔ 

مزید :

کلچر -