فیڈریشن کی وومنزاسٹائل،بیوٹی اینڈاسکن کیئر کمیٹی کا اجلاس

  فیڈریشن کی وومنزاسٹائل،بیوٹی اینڈاسکن کیئر کمیٹی کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے وومنز اسٹائل،بیوٹی اینڈ اسکن کیئر کا پہلا اجلاس کنوینر زی بیوٹی کے اونر زہرا زاہد کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطان رحیم،تسنیم بندوق والا،ریحان شمسی،جویریہ اسد اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں کورونا وائرس کی وجہ سے بیوٹی پارلرز کی بندش پر تشویش کا اظہارکیا گیا جس کی وجہ سے بے روزگار ی میں اضافہ ہوا ہے۔اجلاس میں زہرا زاہد کی تجویز کردہ ایس او پیز پر غور کیا گیا جن پر عملدرآمد کرکے بیوٹی پارلرز کو کھولا جاسکے گا اور صفائی کے معیار کو بین الاقوامی سطح تک لے جایا جائے گا۔اجلاس میں بیوٹیشنز کے لیے ٹریننگ سینٹر کے قیام کی تجویز بھی پیش کی گئی جس کے ذریعہ بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کی جائے گی اور ملک میں بے روزگار کا خاتمہ ہوسکے گا۔

مزید :

صفحہ اول -