وزیراعلیٰ سندھ کا چند دنوں میں ہزاروں نوکریاں دینے کا اعلان
بدین (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چند دنوں میں ہزاروں نوکریاں دینے کا اعلان کردیا۔
یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کو سندھ کی ترقی پسند نہیں، اس نے سٹے لے لیا، کورٹ سے بھی تاریخ پر تاریخ ملتی رہی، گریڈ 16 سے اوپر کی سولہ ہزار نوکریاں دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے جو مسائل تھے ان کو پیپلزپارٹی ختم کرے گی، عوام سے کئے گئے سارے وعدے پورے کریں گے، عوام کے پاس سرخرو ہوکر آئیں گے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نکاسی آب کے پرانے راستوں کی بحالی عوام کا مطالبہ تھا، ایل بی او ڈی سپائنل آرڈی بحال ہوگئے، بدین، میرپورخاص، سانگھڑاورنواب شاہ سیلاب میں نہیں ڈوبیں گے۔وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ ایل بی اوڈی 1980کا منصوبہ تھا جسے واپڈا نے تعمیر کیا، ڈیزائن میں کچھ ترامیم کرکے پرانے راستے بحال کئے، بلاول بھٹوکی ہدایت تھی کہ زرعی معیشت کوترقی دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبے سے ڈھوروپران تاشکورڈنڈھ تک پانی کے راستے بحال ہوگئے، سانگھڑسے عمرکوٹ تک ایک ڈرین اورانڈرپاس بنایا جارہا ہے، صدرزرداری کی ہدایت پربدین میں پانی کامسئلہ حل کیا۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ بھرمیں مختلف شاخوں پر کام جاری ہے، ٹھٹہ سے مٹھی اورننگرپارکر کی سڑکیں بنوائی ہیں، سیلاب کے بعد پوراسندھ دریا کا منظرپیش کررہا تھا۔