پی ٹی آئی کارکن سے مار کھانے کے بعد سٹیج اداکار طاہر انجم کا پہلا بیان سامنے آگیا

پی ٹی آئی کارکن سے مار کھانے کے بعد سٹیج اداکار طاہر انجم کا پہلا بیان سامنے ...
پی ٹی آئی کارکن سے مار کھانے کے بعد سٹیج اداکار طاہر انجم کا پہلا بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیج اور ٹی وی آرٹسٹ طاہر انجم نے لاہور میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق ردعمل دے دیا۔

طاہر انجم نے کہا کہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا نہ ہی ویڈیو بنائی، فیملی کے ساتھ تھا، پی ٹی آئی والوں نے مجھ پر تشدد کیا۔

اداکار طاہر انجم نے کہا کہ دہشتگردی کے اس وائرس کو ختم کرنا میرا مشن ہے۔ 
خیال رہے کہ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آئی ہوئی خاتون ورکرز نے اداکار طاہر انجم کی پٹائی کی تھی۔

طاہر انجم پنجاب اسمبلی کے باہر سے گزر رہے تھے کہ پی ٹی آئی خاتون ورکرز نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون نے طاہر انجم کو تھپڑ مارے اور ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے تھے۔

پی ٹی آئی کی خاتون ورکر نے الزام لگایا تھا کہ طاہر انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشتگرد کہا تھا۔

مزید :

تفریح -سیاست -