پی ٹی آئی کا سٹیج اداکارطاہر انجم پر مکے برسانے والی ’’نیلی پری‘‘ سے اظہار لاتعلقی

پی ٹی آئی کا سٹیج اداکارطاہر انجم پر مکے برسانے والی ’’نیلی پری‘‘ سے ...
پی ٹی آئی کا سٹیج اداکارطاہر انجم پر مکے برسانے والی ’’نیلی پری‘‘ سے اظہار لاتعلقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے سٹیج اداکارطاہر انجم پر مکے برسانے والی خاتون انیلہ عرف نیلی پری سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کےمطابق انیلہ نامی خاتون سےپی ٹی آئی کاکوئی تعلق نہیں، پولیس کو خاتون کو گرفتار کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ لاہور میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں شامل پاکستان تحریک انصاف کی خاتون ورکر نے تھیٹر اداکار طاہر انجم کو تشدد کا نشانہ بنادیا تھا،طاہر انجم پنجاب اسمبلی کے باہر سے گزر رہے تھے تو مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شامل خاتون نے طاہر انجم کو تھپڑ مارے۔مبینہ پی ٹی آئی ورکر نے الزام لگایاکہ طاہر انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گرد کہا۔

مزید :

سیاست -قومی -