کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں مظاہرین کا کےالیکٹرک کے عملے پر حملہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لی مارکیٹ میں مظاہرین نے کےالیکٹرک کے عملے پر حملہ کیا ہے۔ مظاہرین نے کےالیکٹرک کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک عملے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ عملے پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،حملے میں عملہ محفوظ ہے جبکہ گاڑی کو نقصان ہوا ہے۔