ویرات کوہلی میچ کے دوران ٹیبل کے نیچے کیا کر رہے تھے؟ ویڈیو وائرل

ویرات کوہلی میچ کے دوران ٹیبل کے نیچے کیا کر رہے تھے؟ ویڈیو وائرل
ویرات کوہلی میچ کے دوران ٹیبل کے نیچے کیا کر رہے تھے؟ ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) بھارتی ٹیم اکثر اوقات اپنی حرکتوں کے باعث میمز کا حصہ بن جاتی ہیں جبکہ کچھ ویڈیوز اور تصاویر ایسی ہوتی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک ایسی ہی تصویر میں ویرات کوہلی کو دیکھا جا سکتا ہے، جس میں کچھ ایسا کر رہے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر چکا ہے۔حال ہی میں سابق کپتان اور بلے باز ویرات کوہلی کی ویڈیو وائرل ہے، جس میں وہ جھک کر کچھ ڈھونڈ رہے ہیں۔

بنگلادیش اور بھارت کے مابین ہونے والے میچ کے دوران میدان میں ویرات کوہلی وائرل ہو گئے ہیں، میچ کے 17 ویں اوور کے اختتام پر دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

بنگلادیشی بلےباز راشد حسن کی جانب سے چھکا لگایا گیا تھا، جس پر گیند پویلین سے باہر ٹیبل کے نیچے چلی گئی تھی۔

یہی وجہ تھی کہ ویرات کوہلی بڑے ہی دل جوئی سے گیند کو ڈھونڈنے میں مگن ہوگئے، جبکہ وہ گیند کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئے۔ واضح رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ سر ویون رچرڈ سٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔

مزید :

T20 World Cup -T20 Video Gallery -کھیل -