سپرنگ رولز بنانے کا طریقہ

سپرنگ رولز بنانے کا طریقہ
سپرنگ رولز بنانے کا طریقہ
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سپرنگ رولز بنانے کا طریقہ
 اجزاء

تیل چار سے پانچ کھانے کے چمچ

چکن، اُبلا ہوا ایک پاؤ

بند گوبھی کٹی ہوئی آدھی

گاجراچھی طرح کٹی ہوئی ایک سے دو عدد

شملہ مرچ کٹی ہوئی آدھی

نمک حسب ذائقہ

کالی مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

سویا ساس ایک کھانے کا چمچ

ہری پیاز، کٹی ہوئی ایک عدد

ہری مرچیں کٹی ہوئی دو سے تین عدد

تازہ ہرا دھنیا کٹا ہوا آدھی گٹھی

موزریلا چیز 200 گرام

میدہ ایک کھانے کا چمچ

رول پٹی حسب ضرورت

ترکیب

ایک برتن میں تیل کو گرم کریں اور اس میں ابلا ہوا چکن، کٹی ہوئی بند گوبھی، گاجر، شملہ مرچ، نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈالیں اور اچھی طرح ملا لیں۔ اب اس میں سویا ساس، ہری پیاز، ہری مرچیں اور دھنیا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں موزریلا چیز شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اب ایک چھوٹے پیالے میں میدہ اور پانی ڈال کر رولز کا منہ بند کرنے کے لئے پیسٹ بنا لیں۔ اب رول پٹی لے کر اس پر پہلے سے بنایا ہوا آمیز رکھیں اور اچھی طرح رول کرلیں۔ تھوڑا سا پیسٹ لگا کر دونوں جانب سے رول کا منہ بند کرلیں۔ اب ان رولز کو اچھی طرح فرائی کریں اور گولڈن برائون ہونے پر کڑاہی سے نکال لیں۔ گرم اور مزے دار چکن سپرنگ رولز تیار ہیں۔

مزید :

Ramadan -پکوان -