عام انتخابات کیلئے نامزدگی فارمز کی چھپائی مکمل، صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر پہنچا دیئے گئے

عام انتخابات کیلئے نامزدگی فارمز کی چھپائی مکمل، صوبائی الیکشن کمیشن کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)عام انتخابات کیلئے نامزدگی فارمز کی چھپائی مکمل کر کے چاروں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر میں پہنچا دیئے گئے، پہلی بار نامزدگی فارم الیکشن کمیشن کے بجائے ارکان پارلیمنٹ نے تیار کرایا۔نجی ٹی وی کے مطابق عام انتخابات کیلئے نامزدگی فارم سے قرضوں، مقدمات، دہری شہریت، 3 سالہ ٹیکس کی معلومات، تعلیم، پیشہ اور ڈیفالٹر کے کالم غائب کر دیئے گئے، نامزدگی فارم میں امیدوار صرف آرٹیکل 62، 63 پر پورا اترنے کا ڈیکلریشن دے گا ٗامیدوار ختم نبوت پر ایمان رکھنے کا حلف نامہ نامزدگی فارم میں دے گا۔آئندہ الیکشن کے نامزدگی فارم سے امیدوار کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات بھی غائب کر دی گئیں، غیرملکی دوروں کی تفصیلات غائب ہونے سے امیدوار اقامہ ظاہر نہیں کریں گے۔
نامزدگی فارمز

مزید :

صفحہ اول -