لوئر اورکزئی دھماکا، جاں بحق افراد کی تدفین آج ہوگی
اورکزئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لوئر اورکزئی میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تدفین آج صبح 10 بجے کی جائے گی۔
لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے میں 33 افراد جاں بحق اور 56 افراد زخمی ہوئے تھے۔
ڈی ایچ او ہسپتال کے ڈاکٹر نواب علی کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت ہوچکی ہے اور تمام میتیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے 10 زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
لوئر اورکزئی کے ڈپٹی کمشنرخالد اقبال کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونےو الے 10 افراد کی نماز جنازہ کل عصر کے وقت ادا کردی گئی تھی جبکہ بقیہ جاں بحق افراد کی تدفین آج صبح 10 بجے اورکزئی کے مختلف علاقوں میں کی جائے گی۔