بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور کمیشن کا قیام، اسد قیصر نے مطالبات واضح کردیئے

بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور کمیشن کا قیام، اسد قیصر نے مطالبات واضح کردیئے
بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور کمیشن کا قیام، اسد قیصر نے مطالبات واضح کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات واضح ہیں، بانی کی رہائی سمیت کمیشن بنایا جائے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ  حکومت سے ہمارے مذاکرات 2 تاریخ کو ہوں گے۔ اپنی مذاکراتی ٹیم سے مشاورت کر رہے ہیں اور آپس کی ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔ تمام مذاکراتی ٹیم کے ارکان اگلی نشست کا حصہ ہوں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات واضح ہیں اور بانی کی رہائی سمیت کمیشن بنایا جائے۔ ملک کو آگے لے جانے کےلیے ہر ممکن تعاون کی کوشش کریں گے۔ 

مزید :

قومی -