جدید سہولتوں سے آراستہ برن اور کارڈیک سنٹرقائم کیا جائیگا،ڈاکٹر فضل ہادی

جدید سہولتوں سے آراستہ برن اور کارڈیک سنٹرقائم کیا جائیگا،ڈاکٹر فضل ہادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ)میڈیکل کمپلیکس اور باچا خان میڈیکل کالج کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین ڈاکٹر سید فضل ہادی نے کہا ہے کہ جلد ہی جدید سہولتوں سے آراستہ برن اور کارڈیک سنٹر کا قیام عمل میں لیا جائیگا وہ کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھیجہاں وہ مہمان خصوصی تھے اس موقع پر ہسپتال کے ڈائریکٹرز ڈاکٹر مختیار علی،ڈاکٹر طارق محمود،بے نظیر چلڈرن ہسپتال کے پی ڈی ڈاکٹر جاوید اقبال،میڈیکل کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر عبد الجمیل،ڈین ڈاکٹر فاضل،اور ڈاکٹر حسین صافی بھی موجود تھے ڈاکٹر سید فضل ہادی نے کہا کہ کالج کے زیر اہتمام نرسنگ اور ڈینٹل کالج کامیابی سے جاری ہے نئے پیرامیڈیکل کالج کے قیام سے شہری پیشہ ورانہ تعلیم سے لیس اہلکاروں کی خدمات سے مستفید ہوسکے ینگے انہوں نے کہا کہ ادارے کے پاس وسیع آراضی موجود ہے فنڈ ملتے ہی اس پر اپنی عمارت تعمیر کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی کی بدولت ایم ایم سی میں مریضوں کو صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی جاری ہے

مزید :

صفحہ اول -