تعمیرا ور دفاع وطن کی کاوشوں میں بیٹیاں کسی سے کم نہیں :مریم نواز کا شہیدمریم مختیار کی نویں برسی پر پیغام
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی نویں برسی پر اظہار عقیدت کیا اور کہا کہ شہید مریم مختیار نے ثابت کر دیا ہے کہ تعمیرا ور دفاع وطن کی کاوشوں میں بیٹیاں کسی سے کم نہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کے جذبہ شہادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید مریم مختیار نے دوران پرواز طیارے کو آبادی پر گرنے سے بچاکر قربانی کی لازوال مثال پیش کی ہے۔ شہید مریم مختیار جیسی بیٹیاں ہر قوم کا فخر ہوتی ہیں جس نے ثابت کر دیا کہ شہید کبھی نہیں مرتے۔ قوم کی ہر بیٹی پاکستان کا فخر ہے۔ہ فوج سمیت ہر ادرے میں خاتون مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دیکر اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید مریم مختیار نے وطن عزیز کے لئے وہ کر دکھایا جس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔