اپوزیشن اتحاد کا کوئٹہ میں جلسہ،پی ڈی ایم قائدین کو بلوچستان حکومت نے کیا سہولیات فراہم کردیں؟صوبائی حکومتی ترجمان لیا قت شا ہوا نی نے کھل کر بتا دیا 

اپوزیشن اتحاد کا کوئٹہ میں جلسہ،پی ڈی ایم قائدین کو بلوچستان حکومت نے کیا ...
اپوزیشن اتحاد کا کوئٹہ میں جلسہ،پی ڈی ایم قائدین کو بلوچستان حکومت نے کیا سہولیات فراہم کردیں؟صوبائی حکومتی ترجمان لیا قت شا ہوا نی نے کھل کر بتا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) تر جمان حکو مت بلو چستان لیا قت شا ہوا نی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے قائدین کوئٹہ پہنچ گئے ہیں،اِنھیں بلٹ پروف گاڑیاں اور مکمل سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے جبکہ جلسے کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کر لئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق بلوچستان حکومت کےترجمان لیاقت شاہوانی کاکہناتھاکہ حکومت نےمتحدہ اپوزیشن کےکوئٹہ جلسےمیں شرکت کرنےوالے حزبِ مخالف جماعتوں کےقائدین کوکوئٹہ پہنچنےپرمکمل سیکیورٹی فراہم کی ہےجبکہ اُن کےاستعمال کےلیئےبلٹ پروف گاڑیاں بھی دے دی گئی ہیں،اپوزیشن جماعتوں کے قائدین جس ہوٹل میں مقیم ہیں اسے مکمل کارڈن آف کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلسے کے سلسلے میں کوئٹہ شہر میں دفعہ 144عا ئد کر دی ہے اور مو ٹر سا ئیکل پر ڈبل سوار ی پر پا بند ی ہو گی ،اس کے علا وہ ہسپتا لوں میں ایمر جنسی نا فذ کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کےتر جمان نےکہاکہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑکےبلوچستان کےکسی بھی ضلع میں داخلے پر 90روزکیلئے 29 جولائی  2020  کو پابندی عائد کی گئی تھی، نوٹیفکیشن کے تحت محسن داوڑ کو ائیر پورٹ سے با ہر جا نے کی اجازت نہیں دی گئی،اس موقع پر اُنہوں نے محسن داوڑ پر پابندی کےنوٹیفکیشن کی کاپی بھی دکھائی۔