انسٹاگرام نے صارفین کا بڑا مطالبہ مان لیا
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)انسٹاگرام نے آخرکار اپنے صارفین کے لیے وہ فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کا انتظار کافی عرصے سے کیا جارہا تھا۔جی ہاں اب انسٹاگرام میں صارفین کسی شخص کی پروفائل میں جاکر دیکھ سکیں گے کہ وہ ان کو فالو کررہا ہے یا نہیں۔اس سے قبل اگر کوئی صارف یہ جاننا چاہتا کہ انسٹاگرام پر دوست یا جاننے والا اسے فالو کررہا ہے یا نہیں، تو اسے اپنے فالوروز کی فہرست میں جاکر اسکرولنگ کی تکلیف اٹھانی پڑتی تھی۔مگر اب آپ پروفائل پر follows you کے لیبل سے ہی یہ جان سکیں گے۔یہ انتہائی آسان اور صارفین کا بڑا مطالبہ تھا جو کہ فی الحال آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے۔انسٹاگرام کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کی محدود تعداد پر اسے آزمایا جارہا ہے جبکہ کمپنی نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔