’’بھارت پاکستان میں دہشتگردی کیلئے طالبان کو استعمال کررہاہے‘‘ بھارتی اخبار نے ہی بھانڈا پھوڑدیا، پاکستان کی بات سچ ثابت ہوگئی

’’بھارت پاکستان میں دہشتگردی کیلئے طالبان کو استعمال کررہاہے‘‘ بھارتی ...
’’بھارت پاکستان میں دہشتگردی کیلئے طالبان کو استعمال کررہاہے‘‘ بھارتی اخبار نے ہی بھانڈا پھوڑدیا، پاکستان کی بات سچ ثابت ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے انڈین خفیہ ایجنسی ”را“ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے آپس میں گہرے تعلقات کا اعتراف کیا ہے جبکہ اس حوالے سے امریکا کوبھی شدید تحفظات ہیں, اسی طرح پاکستان کی بات کی بھی تصدیق ہوگئی کہ بھارت پاکستان میں مداخلت کرتا ہے اور خطے میں دہشتگردی کا درآمد کنندہ ہے ۔ 

دن یہاڑے گھر سے باہر نکلنے پر پشاور میں باپ نے دو بیٹیاں قتل کردیں
سیکورٹی امور کے معروف ماہر ، پالیسی ، ریسرچ سنیٹر کے پروفیسر اور کتاب ”انڈیا اب تک عظیم پاور کیوں نہیں بن سکا؟“ کے مصنف بھارت کرناد نے اپنے ایک تازہ مضمون میں تحریر کیا ہے کہ بھارت تحریک طالبان کو پاکستان کے خلاف استعمال کرکے افغان طالبان کے ساتھ اپنے رابطے مضبوط کر رہا ہے۔ بھارت کے اس کردار پر امریکا نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی اور ٹی ٹی پی کے تعلقات کم کرنے کے لئے بھارت پر دباو¿ بڑھانا شروع کردیا ہے۔بھارتی اخبارہندوستان ٹائمز کے مطابق ٹی ٹی پی اور ’را‘ کے تعلقات کا انکشاف پہلی بار طالبان کمانڈر احسان اللہ احسان کی گرفتاری کے بعد ہوا اور امریکا نے بھی اس معاملے پر پاکستان کے مو¿قف کو تسلیم کرلیا ہے اور کہا ہے کہ افغانستان کے قیام امن میں پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اخبار کے مطابق امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کل سے دورہ بھارت کا آغاز کریں گے جس میں وہ بھارتی عسکری و سیاسی قیادت سے ٹی ٹی پی اور ’را‘ کے معاملے پر گفتگو کریں گے اور پیغام دیں گے کہ بھارتی ایجنسی را اور ٹی ٹی پی کے مابین تعلقات کو کم کیا جائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو یہ خود بھارت کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔