تحریک انصاف نے قبل از وقت عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف نے قبل از وقت عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا
تحریک انصاف نے قبل از وقت عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی الیکشن کرانے کااعلان کرکے مینڈیٹ دوبارہ لیں۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو نہیں ہونا چاہیے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کیخلاف تقریر کی تو ہمارے وزیر خارجہ کہاں تھے؟


تفصیلات کے مطابق عمران خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اب بھی کہتے ہیں نواز شریف ہی میرے وزیراعظم ہیں،کوئی مثال بتادو کہ نااہل شخص پارلیمنٹ میں نہیں آسکتالیکن پارٹی کا لیڈربن سکتاہے۔جمہوریت کا تقاضہ ہے کہ وزیراعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کریں لیکن انتخابی اصلاحات بل منظور کروا کر جمہوریت کا مذاق بنایاجارہاہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین نیب،نوازشریف،اسحاق ڈارکانام ای سی ایل میں ڈالیں جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو نہیں ہونا چاہیے۔ہم نیب کا نیا چیئرمین چاہتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ہے۔الیکشن کمیشن ایک ایڈمنسٹریشن ادارہ ہے اور اسے اختیار نہیں ہے کہ وہ توہین کا نوٹس دے۔کپتان کا کہناتھا کہ جب افغان پالیسی بن رہی تھی تو ہمارا وزیر خارجہ نہیں تھا،نواز شریف پاناماکیس میں لگے تھے اس کی فکر نہیں کی،خواجہ آصف ،احسن اقبال نے ہاوس ان آرڈرکرنے کوکہا جبکہ بھارت بھی یہی کہہ رہاہے،چار سال پہلے اپنا ہاوس ان آرڈر نہیں کیا؟انہوں نے کہا کہ حکومت نے دعویٰ کیاتھا کہ ملک میں ترقی ہورہی ہے جبکہ نواز شریف اور اسحاق ڈار نے اشتہاروں میں ترقی کی ۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کر رہے حالانکہ تمام سیاسی جماعتوں نے نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق کیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف تقریرسے متعلق عمران خان کا کہناتھا کہ جس وقت ٹرمپ اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہے تھے اس وقت ہمارے وزیرخارجہ سمیت دیگر وزرا کہاں تھے؟افسوس کی بات ہے کیا ٹرمپ کی تقریر کا جواب دینے والا کوئی نہیں تھا؟۔انہوں نے کہاکہ ملک کے معاشی حالات تشویش ناک ہیں، ہمارے پاس قرضے واپس کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے اور اوپر سے قرضے بھی بڑھتے جارہے ہیں جبکہ موجودہ حکومت نے جتنا قرضہ لیا ہے اس کی تاریخ میں بھی مثال نہیں ملتی ۔عوام پر ٹیکس لگالگا کر پیسا اکھٹاکیا جارہاہے، ملک میں بیرونی سرمایا کاری نہیں آرہی،سب سے مہنگی بجلی برصغیر میں پاکستان میں مل رہی ہے۔یہی نہیںمشرف کے دور سے کم سرمایہ کاری زرداری کے دور میں آئی جبکہ زرداری کے دور سے کم سرمایہ کاری نواز شریف کے د ور میں آئی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -