’مجھے معاف کر دو، میں تمہیں بتانا چاہتا تھا لیکن بتا نہیں سکا۔۔۔‘ میرا شوہر بسترِ مرگ پر یہ الفاظ کہہ کر فوت ہو گیا، پھر ڈاکٹر سے اپنا چیک اپ کروایا تو پیروں تلے زمین نکل گئی، اُس کی بات کا مطلب سمجھ آگیا کہ۔۔۔

’مجھے معاف کر دو، میں تمہیں بتانا چاہتا تھا لیکن بتا نہیں سکا۔۔۔‘ میرا شوہر ...
’مجھے معاف کر دو، میں تمہیں بتانا چاہتا تھا لیکن بتا نہیں سکا۔۔۔‘ میرا شوہر بسترِ مرگ پر یہ الفاظ کہہ کر فوت ہو گیا، پھر ڈاکٹر سے اپنا چیک اپ کروایا تو پیروں تلے زمین نکل گئی، اُس کی بات کا مطلب سمجھ آگیا کہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کا شوہر بسترمرگ پر تھا، اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ ”مجھے معاف کر دو، میں تمہیں بتانا چاہتا تھا لیکن بتا نہیں سکا۔“ ابھی وہ یہیں تک پہنچا تھا کہ اس کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی اورخاتون سوچتی رہ گئی کہ آخر وہ کیا کہنا چاہتا تھا۔ پھر ایک روز خاتون نے اپنا چیک اپ کروایا تو ایسا ہولناک انکشاف ہوا کہ خاتون کو اپنے شوہر کی بات کا مطلب سمجھ آ گیا۔ انڈی 100کی رپورٹ کے مطابق درحقیقت اس شخص کو ایڈز کا مرض لاحق تھا، اسے معلوم تھا کہ یقینا یہ مرض اس سے اس کی بیوی کو بھی لاحق ہو چکا ہو گا۔


رپورٹ کے مطابق یہی بات وہ اپنی بیوی کو بتانا چاہتا تھا اور اسی پر معافی مانگ رہا تھا لیکن بات پوری ہونے سے پہلے ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔ اب وہ خاتون ہسپتال میں زیرعلاج ہے اور اس نے یہ واقعہ ایک نرس کو سنایا ہے۔ نرس نے بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditاسے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں کی شادی تین سال قبل ہوئی تھی اور شاید شادی سے پہلے ہی وہ شخص ایڈز میں مبتلا تھا تاہم اس نے یہ بات اپنی بیوی سے مخفی رکھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -