8ماہ کی حاملہ خاتون نے بوسہ لیتے وقت شوہر کی زبان دانتوں سے کاٹ دی

8ماہ کی حاملہ خاتون نے بوسہ لیتے وقت شوہر کی زبان دانتوں سے کاٹ دی
8ماہ کی حاملہ خاتون نے بوسہ لیتے وقت شوہر کی زبان دانتوں سے کاٹ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دہلی میں حاملہ خاتون نے بوسہ لینے کے دوران جان بوجھ کر شوہر کی زبان کاٹ دی ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے علاقے رنہولا کے رہائشی نوجوان کی زبان اس کی حاملہ بیو ی نے اس وقت دانتوں سے کاٹ دی جن سے وہ اس کا بوسہ لے رہا تھا ،متاثرہ شخص کے محلہ داروں کا کہنا ہے کہ خاتون کو لگتا تھا کہ اس کا شوہرخوبصورت نہیں ہے، وہ اپنے شوہر سے خوش نہیں تھی،دونوں کی اکثر لڑائی ہوتی تھی، حادثہ کے روز بھی شوہر کی 22 سالہ حاملہ بیوی سے لڑائی ہوئی تھی،بیوی نے بتایا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے بلکل بھی خوش نہیں تھی، بیوی کے مطابق ان کے خیالات الگ تھے اور اسی کے سبب وہ اپنے شوہر کو بلکل پسند نہیں کرتی تھی، ڈاکٹروں کے مطابق یہ کہنا مشکل ہے کہ کیا وہ دوبارہ بول پائے گا یا نہیں۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کو آئی پی سی کی دفعہ 326 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، واضح ہوکہ اس دفعہ کے تحت عمر قید بھی ہو سکتی ہے۔