بورے والا‘100کلو گندم کی بوری اٹھا کر 200 میٹر ریس کا مقابلہ ایک مزدور جیت گیا

بورے والا‘100کلو گندم کی بوری اٹھا کر 200 میٹر ریس کا مقابلہ ایک مزدور جیت گیا
بورے والا‘100کلو گندم کی بوری اٹھا کر 200 میٹر ریس کا مقابلہ ایک مزدور جیت گیا
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی (آئی این پی)100کلو گندم کی بوری اٹھا کر 200میٹر ریس کا مقابلہ،کاندھے پر 100 کلو کی بوری اٹھا کر46 سیکنڈ میں 200میٹر فاصلہ طے کرکے مزدور نے مقابلہ جیت لیا، پہلی دوسری،تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے نقد انعامات اور ٹرافیاں دی گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی کے آڑھتیوں شیخ جاوید،شیخ عدیل،شیخ سلمان اور ٹھیکیدار شوکت علی کی طرف سے کاٹن فیکٹری میں مختلف اضلاع کے مزدوروں کے مابین 100 کلو گرام وزنی گندم کی بوری کندھوں پہ اٹھا کر 200 میٹر دوڑ کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں 20 سے زائد مزدوروں نے حصہ لیا ۔اس منفرد دوڑ کے مہمان خصوصی صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری احتشام داؤد تھے 200 میٹر بوری دوڑ کا یہ مقابلہ علی ہارون آبادی نے 40 سیکنڈ کے کم وقت میں فاصلہ طے کرکے جیت لیا جبکہ وہاڑی کے چھما بھٹی نے یہ دوڑ 50 سیکنڈ میں مکمل کرکے دوسری،بورے والا کے حق نواز نے 52اور کالو بھٹی نے52:15 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

 مہمان خصوصی نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 30 ہزار نقد انعام اور ٹرافی،دوسری پوزیشن پر 20 ہزار اور ٹرافی،تیسری پوزیشن کے لئے 10 ہزار اور ٹرافی جبکہ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے مزدور کو 5 ہزار نقدی اور ٹرافی تقسیم کی۔