میجر محمد اویس شہید مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِخاک
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد اویس شہید کو ان کے علاقےشکر گڑھ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِخاک کردیا گیا۔ شہید کی نمازجنازہ اورتدفین میں کورکمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سیدامداد حسین شاہ، پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک میں دائمی امن کیلئے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے جذبے اور ایمان کو تقویت دیتی ہیں ۔شہداءکی یہ لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔