شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں شہید سپاہی شکیل شفقت سپردخاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں شہید سپاہی شکیل شفقت سپردخاک
شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں شہید سپاہی شکیل شفقت سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے گزشتہ روز شہید ہونے والے سپاہی شکیل شفقت شہید کی نماز جنازہ آج شہید کے آبائی گاؤں کبیر والا ضلع خانیوال میں ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاگیا،نماز جنازہ میں عسکری و سول حکام، شہید کے عزیز واقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

+

روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔