کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ،پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا ...
کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ،پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  ملاقات میں دفاعی تعاون اور مشترکہ ٹریننگ اور ایوی ایشن انڈسٹری میں گہرے اشتراک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ایئر چیف نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کو پاک فضائیہ میں جدتوں سے متعلق آگاہ کیا اور انفراسٹرکچر کے ذریعے فضائیہ کو جدید بنانے کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ 

ایئر چیف نے کہا کہ سٹریٹیجک اقدامات فضائیہ کی تیاری اور کثیرالجہتی جنگ میں تکنیکی برتری کو مزید بڑھانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ پاک، بحرین مذہبی، تاریخی اور عسکری تعلقات بہترین تعاون کی صورت میں نمایاں ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کی غیرمعمولی کارکردگی پر مبارکباد دی اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور شاندار جرأت کو سراہا۔کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے ٹریننگ کے شعبے میں اشتراک بڑھانے کی خواہش ظاہر کی، کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے مشقوں کے ذریعے مشترکہ تربیت کی اہمیت پر زور دیا اور دوطرفہ مشقیں اور تربیتی منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اآئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کی عکاس ہے۔