سیلاب کے بعد مہنگائی کے وار، دودھ، دہی، سبزیاں اور پھل مہنگے 

  سیلاب کے بعد مہنگائی کے وار، دودھ، دہی، سبزیاں اور پھل مہنگے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                     لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہور میں دودھ، دہی، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافہ کر دیا گیا،دودھ فی لٹر 20 روپے اضافہ سے 220 روپیلٹرہو گیا جبکہ دہی کی فی کلو قیمت بھی 20 روپے بڑھا کر 260 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ چیئرمین ملک ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضافے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث جانوروں کے چارے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔پیاز کی سرکاری قیمت 77 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن مارکیٹ میں 110 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، اسی طرح ٹماٹر کی قیمت 200 روپے، لہسن 500 روپے، ادرک 640 روپے اور سبز مرچ  200 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ ٹینڈے 400 روپے، آلو 120 روپے، کریلا 250 روپے اور پالک 120 روپے فی کلو کی قیمتوں پر مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کی کمی آئی ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 504 روپے تک پہنچ گئی۔