فلائی جناح کا لاہور سے دبئی کیلئے پروازیں چلانے کا اعلان

              فلائی جناح کا لاہور سے دبئی کیلئے پروازیں چلانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(نیوز رپورٹر)ایوی ایشن کمپنی فلائی جناح نے لاہور سے دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔لاہور سے دبئی جانے والی پروازیں بدھ اور اتوار کے روز شیڈول کی گئی ہیں۔ فلائی جناح کی پہلی فلائٹ شام 6 بج کر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی۔ یہ پرواز تقریباً ایک گھنٹہ 50 منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہے جس کے لیے ایئر بس اے320 طیارہ استعمال کیا جا رہا ہے۔اسی طرح دبئی سے لاہور کے لیے بھی بدھ اور اتوار کو واپسی کی پروازیں چلائی جائیں گی، جس سے لاہور اور دبئی کے درمیان سفری سہولت مزید بہتر ہو جائے گی۔