قرآن مجید انسانیت کیلئے سرچشمہ ہدایت،ناظم الدین

  قرآن مجید انسانیت کیلئے سرچشمہ ہدایت،ناظم الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) قرآن مجید انسانیت کے لیے سرچشمہ ہدایت اور راہِ نجات ہے۔ بچوں کی تعلیم و تربیت میں قرآن پاک کی تعلیم کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، مگر افسوس پنجاب حکومت قرآن کی تعلیم کو عام کرنے کے بجائے اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ پرائمری سکولوں میں تجویدی قاعدوں کی تعداد مسلسل کم کی جا رہی ہے جو لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار پنجاب قرآن بورڈ کے سابق ممبر محمد ناظم الدین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا قرآن پاک کی تعلیم سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں جبکہ بچت کے نام پر Pectaa(پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ) تجویدی قاعدوں کی اشاعت مسلسل کم کررہا ہے۔ یہ عمل نئی نسل کو قرآن مجید کی درست قرآ ت سے محروم کرنے کی سازش ہے۔ اگر حکومت نے فوری طور پر اس معاملے پر نظرثانی نہ کی تو اس کے دینی و سماجی نتائج نہایت سنگین ہوں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پْرزور اپیل کی کہ وہ اس صورتحال کا فی الفور نوٹس لیں اور تجویدی قاعدوں کی تعداد کم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔